hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5712

.

كنز العمال

5712
Kanz al-Ummal
5712- التفكر في عظمة الله وجنته وناره ساعة خير من قيام ليلة وخير الناس المتفكرون في ذات الله، وشرهم من لا يتفكر في ذات الله. "أبو الشيخ عن نهشل1 عن الضحاك عن ابن عباس".
٥٧١٢۔۔۔ ایک گھڑی اللہ تعالیٰ کی عظمت ، اس کی جنت و جہنم میں غور و فکر کرنا رات بھر کے قیام سے افضل ہے بہترین لوگ وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور و فکر کرتے ہیں برے ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور نہیں کرتے۔ (ابو الشیخ عن نھشل، عن الضحاک عن ابن عباس)
تشریح :۔۔۔ اس روایت اور سابقہ روایتوں میں تعارض معلوم ہو رہا ہے، اول تو یہ روایت ایک کذاب راوی کی وجہ سے قابل استدلال نہیں، دوم امر و نہی میں نہی کو امر پر مقدم رکھا جاتا ہے، اور اگر بالفرض یہ روایت درست ہے تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا، یا تفکر فی ذات اللہ کا معنی یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات میں صفات کے لحاظ سے غور و فکر کرنا۔