hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5787

.

كنز العمال

5787
Kanz al-Ummal
5787- إن الحياء والعفاف والعي عي اللسان، لا عي القلب والعقل من الإيمان، وإنهن يزدن في الآخرة، وينقصن من الدنيا، وما يزدن في الأخرة أكثر مما ينقصن من الدنيا، وإن الشح والفحش والبذاء من النفاق، وإنهن ينقصن من الآخرة، ويزدن في الدنيا، ولما ينقصن من الآخرة أكثر مما يزدن في الدنيا. يعقوب بن سفيان "طب حل هق خط كر" من طريق إياس بن معاوية بن قرة المزني عن أبيه عن جده.
٥٧٨٧۔۔۔ حیا پاکدامنی اور زبان کی بندش نہ کہ عقل اور دل کی بندش (یہ تینوں اوصاف) ایمان کا حصہ ہیں یہ آخرت میں اضافہ کرتی ہیں اور دنیا میں سے کم کرتی ہیں اور آخرت میں ان کا اضافہ دنیا کے نقصان سے بڑھ کر ہے، جبکہ لالچ ، فحش اور بےحیائی نفاق سے (پیدا ہوتی) ہیں اور یہ آخرت میں کمی کرتی ہیں اور دنیا میں اضافہ کرتی ہیں اور آخرت میں جو نقصان کرتی ہیں وہ دنیا میں اضافہ سے کئی زیادہ ہے۔ (یعقوب بن سفیان، طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء بیہقی فی السنن، خطیب، ابن عساکر عن طریق ایاس بن معاویہ بن قوۃ المزنی عن ابیہ عن جدہ)
تشریح :۔۔۔ یعنی حیاء پاکدامنی اور کھل کر بات نہ کرنے سے دنیا کا نقصان تو ہوتا ہے لیکن آخرت میں درجات میں اضافہ ہوتا ہے اس کے برعکس لالچ فحش اور بےحیائی سے دنیاوی منافع تو کچھ وقت کے لیے حاصل ہوجاتے ہیں لیکن آخرت کا نقصان اس سے بڑھ کر ہے۔