hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5811

.

كنز العمال

5811
Kanz al-Ummal
5811- إن فيك خصلتين يحبها الله تعالى: الحلم والأناة. "م ت عن ابن عباس"
٥٨١١۔۔ (اے اشج) تم میں دو ایسی عادتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں بردباری اور حوصلہ مندی۔ (مسلم، ترمذی عن ابن عباس
تشریح :۔۔۔ اشج قبیلہ کے سردار تھے، ان کے سر میں زخم کا نشان تھا جس سے ان کا نام پڑگیا، ان کا قصہ یہ ہوا کہ جب یہ اپنے قبیلہ کے ہمراہ اسلام لانے کی غرض سے مدینہ حاضر ہوئے تو تمام لوگ سامان سنبھالے اور اونٹ باندھے بغیر دوبارہ نبوت میں میلے کچیلے سفر سے آلودہ کپڑے پہنے جا پہنچے، جبکہ حضرت اشج نے سامان اتارا، اونٹوں کو باندھا اور کپڑے بدل کر بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئے تو تاخیر کی وجہ بتانے پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ فرمایا۔