5815- ليس بحليم من لم يعاشر بالمعروف من لا بد له من معاشرته حتى يجعل الله له من ذلك مخرجا. "هب عن أبي فاطمة الإيادي".
٥٨١٥۔۔۔ وہ شخص بردبار نہیں جو بھلائی کے ساتھ گزر بسر نہ کرے، جس کے ساتھ اس کی گزر بسر ضروری ہے یہاں تک کہ لیے اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس سے نکلنے کا راستہ بنا دے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی فاطمہ الابادی)
تشریح :۔۔۔ اسی کا نام تقویٰ ہے کہ کسی چیز کے ہوتے ہوئے اس سے بچنا، سخت گرمی ہے ٹھنڈے پانی کے چشمے موجود ، شہروں میں فریج ، لیکن ان سب کے ہوتے ہوئے روزہ دار شخص صبر کرتا ہے ایک شخص ہے کسی سے میل جول نہیں رکھتا، کسی سے بولتا نہیں، وہ کسی کی غلط بات پر کیا غصہ کرے گا اور کیا برداشت سے کام لے گا۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے ان کی اذیتوں پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر ہے جو ان سے ملتا نہیں اور نہ ان کی اذیتوں پر صبر کرتا ہے۔