hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5822

.

كنز العمال

5822
Kanz al-Ummal
5822- من كظم غيظا وهو يقدر على إنفاذه ملأ الله قلبه أمنا وإيمانا. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن أبي هريرة".
٥٨٢٢۔۔۔ جس شخص نے اس حالت میں غصہ پیا کہ وہ اس کے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو امن اور ایمان سے بھر دے گا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ قدرت دستی ہو یا زبانی یا قلبی، بعض لوگ غصہ میں ہاتھ لات برساتے ہیں کچھ بےدست و پازبان سے مد مقابل کو ہٹاتے ہیں اونچی نہ سہی دبے الفاظ میں گالی ہی دے دیتے ہیں اور ایک صفت ایسی ہے جن کے اعضاء ہلتے ہیں نہ زبان میں جنبش ہوتی ہے بس دل سے آہ یا صدا نکلتی ہے ہر ایک کو اس کی قدرت کے مطابق اجر ملے گا۔