5843- إن أفضل العبادة حسن الظن بالله، يقول الله تعالى لعبده: أنا عند ظنك بي. "البغوي عن ابن الديلمي".
٥٨٤٣۔۔۔ سب سے افضل عبادت، اللہ تعالیٰ سے اچھا گمان رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے فرماتا ہے : میں بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہوں جو اس کا میرے بارے گمان ہوتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ انسان کا اپنا خیال اس کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کردیتا ہے ، بہت سے لوگ گھر سے نکلتے ہی یہ سوچ لیتے ہیں آج کسی سے لڑائی ہوگی، اور پھر ہو بھی جاتی ہے، حضرت تھانوی (رح) نے اپنے ملفوظات میں فرمایا ہے کہ اگر ایک انسان جنگل میں جاتے جاتے یہ خیال دل میں جمالے کہ ابھی شیر نکلے گا مجھے زخمی کر دے گا، پھر وہ خیال اس پر چھا جائے تو اگرچہ شیر نہ بھی نکلے تب بھی اس کی پیٹھ پر شیر کے پنجے کا نشان پڑجائے گا جس سے خون بھی بہہ نکلے گا جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ہی آسمانی زمینی آفتوں کا نشانہ ہیں تو وہی نشانہ بن جاتے ہیں اور جن کا گمان ہوتا ہے کہ ہمیں کبھی کشادہ رزق نہیں ملے گا تو انھیں کبھی اس کا موقع نہیں ملتا۔