hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5881

.

كنز العمال

5881
Kanz al-Ummal
5881- لو خفتم الله حق خيفته لعلمتم العلم الذي لا جهل معه، ولو عرفتم الله حق معرفته لزالت بدعائكم الجبال. "الحكيم عن معاذ".
٥٨٨١۔۔۔ اگر تم اللہ تعالیٰ سے اس طرح ڈرنے لگ جاؤ جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے تو تمہیں ایسا علم ہوجائے جس کے ساتھ جہالت نہیں، اور اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کی ایسی معرفت حاصل ہوجائے جیسا اس کی معرفت کا حق ہے تو تمہاری دعاؤں سے پہاڑ ٹل جائیں۔ (الحکیم عن معاذ)
تشریح :۔۔۔ دوسری احادیث میں آتا ہے ” من عمل بما علم ورثہ اللہ علم مالم یعلم “ جو شخص جتنا جانتا ہے اس کے مطابق عمل کرلے تو اللہ تعالیٰ اسے نامعلوم باتوں کا علم عطا کر دے گا، اسے علم دھبی یا علم لدنی کہتے ہیں انسان جتنے علم پر عمل نہیں کرتا وہ علم اس کے لیے وبال اور بوجھ ہوتا ہے دعا میں اثر یقین کے اعتبار سے ہوتا ہے جتنا محکم یقین اتنا پر اثر سوال ہوتا ہے۔