hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5947

.

كنز العمال

5947
Kanz al-Ummal
5947- إن اليسير من الرياء شرك، وإن من عادى أولياء الله فقد بارز الله بالمحاربة، وإن الله يحب الأبرار الأخفياء الأتقياء الذين إذا غابوا لم يفتقدوا، وإذا حضروا لم يدعوا ولم يعرفون، قلوبهم مصابيح الهدى، يخرجون من كل غبراء مظلمة. "طب ك" عن معاذ.
٥٩٤٧۔۔۔ تھوڑی سے ریا بھی شرک (خفی) ہے اور جس نے اللہ تعالیٰ کے اولیاء سے دشمنی کی تو اس نے اللہ تعالیٰ کو (گویا) لڑائی کے لیے للکارا، اور اللہ تعالیٰ ان پرہیزگاروں نیکو کاروں کو پسند کرنا ہے جو پوشیدہ رہتے ہیں جب وہ غائب ہوجائیں تو ان کی کمی محسوس نہیں کی جاتی، اور جب حاضر ہوں تو بلائے نہیں جاتے، اور نہ پہچانے جاتے ہیں ان کے دل ہدایت کے چراغ ہیں ہر گھٹا توپ اندھیرے سے نکل آتے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن معاذ)
تشریح :۔۔۔ ریا کہتے ہیں دوسرے کے دکھلاوے کی خاطر کوئی کام کرنا، اس میں بس ایک قاعدہ یاد رکھیں کہ جو چیز بھی خوردو نوش لباس وزینت کی کی اگر ضرورت سے زائد بےموقع استعمال کی جا رہی ہے تو وہ ریا کا سبب بھی بن جاتی ہے مزید تفصیل ” فطرتی و نفسیاتی باتوں “ میں دیکھیں۔