hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 5994

.

كنز العمال

5994
Kanz al-Ummal
5994- خير بيت في المسلمين بيت فيه يتيم يحسن إليه، وشر بيت في المسلمين بيت فيه يتيم يساء إليه، أنا وكافل اليتيم في الجنة هكذا. "خد هـ حل عن أبي هريرة".
٥٩٩٤۔۔۔ مسلمانوں کا بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم رہتا ہو اور اس سے اچھا سلوک کیا جاتا ہو، اور مسلمانوں کا وہ گھر انتہائی برا گھر ہے جس میں کسی یتیم سے بدسلوکی کی جاتی ہے، میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔ (بخاری فی الادب المفرد، ابن ماجہ، حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ بہت سے لوگ اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے اس بیوہ عورت سے نکاح کرلیتے ہیں جس کی پہلے سے نابالغ اولاد ہو لیکن بعد میں نبھا نہیں ہو پاتا اور یتیموں کو مارتے پیٹتے اور انھیں طعنہ دیتے ہیں یوں وہ اس وعید کے مرتکب ہوجاتے ہیں اس واسطے اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، دوسروں کے ذریعہ یتیموں کی جو مدد ہوتی رہے بہتر ہے۔