6033- ما من مسلم قبض يتيما من بين مسلمين إلى طعامه وشرابه إلا دخل الجنة البتة، إلا أن يعمل ذنبا لا يغفر، ومن أخذت كريمتاه فصبر واحتسب لم يكن له عندي ثواب إلا الجنة، قيل: وما كريمتاه؟ قال: عيناه ومن عال ثلاث بنات فأنفق عليهن ورحمهن وأحسن أدبهن أدخله الله الجنة، قيل أو اثنتين؟ قال: أو اثنتين. "طب عن عباس"
٦٠٣٣۔۔۔ جس مسلمان نے مسلمانوں میں سے کسی یتیم بچہ کو اس کا کھانا پینا فراہم کیا وہ جنت میں داخل ہوگا، مگر یہ کہ وہ کوئی ایسا عمل کرتا ہو جس کی بخشش نہ ہوتی ہو، اور جس کی دو آنکھوں (سے نظر) کو لے لیا گیا، پھر اس نے صبر کیا اور ثواب کی امید رکھی (تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا) میرے پاس اس کیلئے بدلہ جنت ہی ہے کسی نے عرض کی : اس کی دو کریم چیزیں کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اس کی دو آنکھیں ، جس نے تین بیٹیوں کی پرورش کی، ان پر خرچ کیا، اور ان پر رحم کیا، انھیں اچھا ادب دیا، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، کسی نے عرض کی، (چاہے) دو بیٹیاں ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر عن عباس)