hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6076

.

كنز العمال

6076
Kanz al-Ummal
6076- الدنيا خضرة حلوة، من اكتسب فيها مالا من حله وأنفقه في حقه أثابه الله عليه، وأورده جنته، ومن اكتسب فيها مالا من غير حله وأنفقه في غير حقه أحله الله دار الهوان، ورب متخوض في مال الله ورسوله له النار يوم القيامة. "هب عن ابن عمر".
٦٠٧٦۔۔۔ دنیا سبزو میٹھی ہے جس نے اس میں حلال طریقے سے مال کمایا اور صحیح جگہ اسے خرچ کیا تو اللہ تعالیٰ اسے اس پر ثواب عطا فرمائے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا، اور جس نے ناجائز طریقہ سے مال کمایا اور ناحق خرچ کیا تو اللہ تعالیٰ اسے ذلت کے گھر میں اتارے گا بہت سے لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے مال میں گھستے ہیں جہاں انھیں قیامت کے دن آگ ہی ملے گی۔ (بیہقی عن ابن عمر (رض))