hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6133

.

كنز العمال

6133
Kanz al-Ummal
6133- إن من هوان الدنيا على الله تعالى أن يحيى بن زكريا قتلته امرأة. "هب عن أبي".
٦١٣٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کے ذلیل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) کو ایک عورت نے قتل کیا۔ (بیہقی فی الشعب عن ابی)
تشریح :۔۔۔ اس وقت کے بادشاہ نے ایک عورت سے شادی کی جس کی ایک لڑکی تھی، بادشاہ اس پر فریفتہ ہوا آپ نے فرمایا : اس لڑکی سے تمہاری شادی درست نہیں حرام ہے، بادشاہ کی دولت و حشمت دیکھ کر لڑکی بھی بےقابو ہوئے جا رہی تھی، کہنے لگی مجھے تو بس ” یحییٰ “ کا سر چاہیے۔ چنانچہ اس ظالم نے اللہ تعالیٰ کے اس معصوم بندے کا ناحق سرقلم کروا دیا۔ یحییٰ (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کے خوف سے اتنا روتے تھے کہ ان کے رخساروں پر آنسوؤں کی نالیاں بن گئی تھیں۔