6149- من زهد في الدنيا علمه الله بلا تعلم وهداه بلا هداية وجعله بصيرا وكشف عنه العمى."حل عن علي".
٦١٤٩۔۔۔ جو دنیا سے بےرغبت ہوگیا تو اللہ تعالیٰ اسے بغیر سیکھنے کے علم سکھائے گا، بغیر کسی کی رہنمائی کے ہدایت دے گا، اسے بصیرت افروز بنا دے گا اور اس کے دل کے اندھے پن کو دور کر دے گا۔ (حلیۃ الاولیاء عن علی)
تشریح :۔۔۔ یاد رکھیں ! یہ حدیث منسوخ ہوگئی ” تعلموا القرآن وعلموہ “ اور علم کے فضائل میں جو دیگر روایات ہیں اس واسطے کہ محض گوشہ نشینی اور ترک دنیا سے اگر علم ہدایت اور بصیرت حاصل ہوتی تو جاہل صوفیا گمراہ نہ ہوتے، حضرت تھانوی (رح) نے لکھا ہے کہ ایک بزرگ روح کی تجلی کو تجلی حق سمجھ کر ٣٠ سال تک پوجتے رہے، اس لیے قرآن و حدیث سے اعراض کرکے یکسو ہوجانا کھلم کھلا الحاد اور بےدینی ہے ہاں ان کو سامنے رکھ کر کوئی کسی ڈگر چلا اور راہ میں کہیں بہک گیا تو چونک جائے گا یا زیادہ نہیں بھٹکے گا۔