6162- اقصر من جشائك فإن أكثر الناس شبعا في الدنيا أكثرهم جوعا في الآخرة. "ك عن أبي جحيفة".
٦١٦٢۔ اپنے ڈکار کم کر اس واسطے کہ دنیا میں زیادہ سیر ہونے والے آخرت میں زیادہ بھوک والے ہوں گے۔ (حاکم عن ابی جحیفۃ
تشریح :۔۔۔ جان بوجھ کر ڈکار لینا بہت بری عادت ہے، جن لوگوں کو ریح یا قبض رہتا ہو یا وہ حلقوم تک کھانے کے عادی ہوں انھیں اس کا زیادہ عارضہ رہتا ہے۔ ریح کا علاج یہ ہے کہ کھانے سے پہلے معمولی سا پانی پی لیں اور تھوڑا سا درمیان میں، بعد میں پانی پینا بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ ہے، قبض کا علاج یہ ہے کہ بادی اور ثقیل اشیاء استعمال نہ کریں، چھلکے والی تمام چیزیں ثقیل ہیں، ہر کھانے کے بعد چہل قدمی اور صبح کی سیر ضرور کریں جتنی آپ کی زندگی ہوگی عافیت سے گزرے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں ” فطرتی و نفسیاتی باتیں “۔