6225- شرار أمتي الذين غذوا بالنعيم وغدوا فيها، الذين يأكلون طيب الطعام ويلبسون لين الثياب، هم شرار أمتي حقا حقا وإن الرجل الهارب من الإمام الظالم ليس بعاص، بل الإمام الظالم هو العاصي ألا لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق. "الديلمي عن ابن عباس".
٦٢٢٥۔۔۔ میری امت کے برے لوگ وہ ہیں جنہیں نعمتیں غذا میں ملیں، اور وہ انہی میں رہے ، جو اچھے کھانے کھاتے، نرم کپڑے پہنچتے ہیں، پکی ٹھکی بات ہے کہ وہ برے لوگ ہیں، ظالم بادشاہ سے (بغاوت کرکے) بھاگنے والا شخص نافرمان نہیں، بلکہ وہ بادشاہ ہی نافرمان ہے جو ظالم ہے خبردار، خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی فرمان برداری جائز نہیں۔ (الدیلمی عن ابن عباس
(رض))
تشریح :۔۔۔ یہاں بھی حد سے تجاوز مراد ہے ورنہ اچھا کھانا اور عمدہ کپڑا پہننا صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ ترمذی کی روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔