6243- إن أحدكم لو كان له واد ملآن ما بين أعلاه إلى أسفله أحب أن يملأ له واد آخر، فإن ملئ له الوادي الآخر فانطلق يمشي فوجد واديا آخر قال: أما والله لو استطعت لأملأنك، وإن الرجل لا تمتلئ نفسه من المال حتى تمتلئ من التراب. "طب عن سمرة".
٦٢٤٣۔۔۔ اگر تم میں سے کسی کی وادی اوپر سے نیچے تک (بکریوں سے) بھری ہو تو وہ یہ چاہے گا کہ اس کی ایک اور وادی بھی ہو، پھر اگر اس کی یہ دوسری وادی بھی بھر جائے تو وہ دوڑ کر جائے گا اور دوسری وادی پالے گا، آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر میں کرسکتا تو تجھے بھر دیتا، اور انسان کا دل اسی وقت بھرے گا جب یہ مٹی سے بھر جائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ)
تشریح :۔۔۔ انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ کثرت مال اور قلت انفاق کا خوگر ہوتا ہے مال جمع کرنے کی ازبس کوشش کرتا ہے اور خرچ کرنے سے ڈرتا ہے۔