6271- من أصبح محزونا على الدنيا أصبح ساخطا على ربه ومن أصبح يشكو مصيبة نزلت به فإنما يشكو ربه، ومن دخل على غني فتضعضع له ذهب ثلثا دينه، ومن قرأ القرآن فدخل النار فهو ممن اتخذ آيات الله هزؤا. "الخطيب عن ابن مسعود"
٦٢٧١۔۔۔ جس نے دنیا پر غم کرتے ہوئے صبح کی تو وہ اپنے رب سے ناراض ہو کر صبح کرے گا اور جس کی صبح کسی مصیبت پر شکایت کرتے ہوئے ہوئی جو اس پر آئی تو وہ گویا اپنے رب سے شکوہ کررہا ہے جو کسی مالدار کے پاس پہنچا اور اس کے سامنے عاجزی کی تو اس کے دین کا دو تہائی ختم ہوگیا، اور جو قرآن پڑھ کر بھی جہنم میں داخل ہوا تو وہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات سے مزاح کیا۔ (الخطیب عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ انسان کی نیک بختی کی علامت یہ ہے کہ وہ تقدیر اور قضائے الٰہی پر راضی رہے اور قضا و تقدیر پر چیخ و پکار بدبختی کی نشانی ہے۔