hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6307

.

كنز العمال

6307
Kanz al-Ummal
6307- أهل الجوع في الدنيا هم الذين يقبض الله أرواحهم وهو الذين إذا غابوا لم يفتقدوا، وإذا شهدوا لم يعرفوا، أخفياء في الدنيا، معروفون في السماء، إذا رآهم الجاهل ظن بهم سقما، وما بهم من سقم إلا الخوف من الله تعالى، ليظلون يوم القيامة يوم لا ظل إلا ظله. "الديلمي عن أبي هريرة".
٦٣٠٧۔۔۔ دنیا میں فاقے سے رہنے والے وہی لوگ ہوں گے جن کی روحیں اللہ تعالیٰ قبض کرے گا، وہ موجود نہ ہوں تو ان کا پوچھا نہیں جاتا، اور جب موجود ہوں تو کوئی انھیں پہچانتا نہیں وہ دنیا میں مخفی ہیں اور آسمان میں مشہور، جاہل انھیں دیکھ کر خیال کرتے ہیں کہ وہ بیمار ہیں انھیں سوائے اللہ تعالیٰ کے کو ف کے کوئی بیماری نہیں، انھیں اس وقت سایہ فراہم کیا جائے گا جس دن اللہ تعالیٰ کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ اس مضمون کی کئی احادیث پہلے گزر چکی ہیں، جن سے مقصود شکم سیری اور شہرت سے بچنے کی ترغیب ہے، لیکن اگر یہ چیزیں ازخود حاصل ہوجائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔