hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6466

.

كنز العمال

6466
Kanz al-Ummal
6466- ما أنعم الله على عبد نعمة فعلم أنها من الله إلا كتب الله له شكرها قبل أن يحمده عليها، وما أذنب عبد ذنبا فندم عليه إلا كتب الله تعالى له مغفرة قبل أن يستغفره، وما اشترى عبد ثوبا بدينار أو نصف دينار فلبسه فحمد الله عليه ألا لم يبلغ ركبتيه حتى يغفر له. "ك وتعقب هب عن عائشة".
٦٤٦٦۔۔۔ جس بندے پر اللہ تعالیٰ نے کوئی نعمت کی ہو اور وہ اس کا علم رکھتا ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس نعمت کا شکر ادا کرنے سے پہلے ہی اس کا شکر لکھ دیتے ہیں اور جو بندہ کوئی گناہ سرزد ہوجانے کے بعد نادم و پشیمان ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ مغفرت مانگنے سے پہلے اس کے لیے مغفرت لکھ دیتے ہیں اور جو بندہ ایک دینار یا آدھے دینار کا کپڑا خرید کر اسے پہنتا اور اللہ تعالیٰ کا اس پر شکر ادا کرتا ہے تو اس کپڑے کے گٹھنوں تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ (حاکم و تعقب، بیہقی عن عائشہ (رض))
تشریح :۔۔۔ یاد رکھیں ! نعمت کا شکر اور چیز ہے اور گناہ پر مغفرت کی طلب اور چیز ، معمولی لغزشیں عام نیکیوں سے معاف ہوجاتی ہیں لیکن قصدا کیے گئے گناہ بغیر معافی کے معاف نہیں ہوتے۔