hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6495

.

كنز العمال

6495
Kanz al-Ummal
6495- إني أوتي فأسأل، وتطلب إلي الحاجة، وأنتم عندي فاشفعوا تؤجروا ويقضي الله على يدي نبيه ما أحب. "الخرائطي في مكارم الأخلاق حب عن أبي موسى".
٦٤٩٥۔۔۔ میرے پاس کوئی شخص لایا جاتا ہے پھر مجھ سے سوال کیا جاتا ہے اور میرے سامنے کوئی ضرورت پیش کی جاتی ہے اور تم میرے پاس ہوتے ہو لہٰذا تم سفارش کردیا کرو تمہیں اجر ملے گا، اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے ہاتھوں جو کچھ چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق، ابن حبان عن ابی موسیٰ )
تشریح :۔۔۔ یعنی لوگ تو مجھ سے خوف کی وجہ سے پوچھ نہیں سکتے اور میں ناواقف شخص کے بارے میں جانتا نہیں ، تم واقف بھی ہو اور مانوس بھی اس واسطے سفارش کردیا کرو۔