6552- إذا مات ولد العبد قال الله تعالى لملائكته: قبضتم ولد عبدي؟ فيقولون نعم، فيقول: قبضتم ثمرة فؤاده؟ فيقولون نعم، فيقول: ماذا قال عبدي؟ فيقولون حمدك واسترجع، فيقول الله: ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد. "ت عن أبي موسى الأشعري"
٦٥٥٢۔۔۔ جب کسی بندے کا بچہ مرجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں : کیا تم نے میرے بندے کے بچہ (کی روح کو ) قبض کرلیا ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : جی ہاں ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : کیا تم نے اس کے دل کا پھل قبضہ کرلیا ہے ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : جی ہاں : تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے کیا کہا ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں : اس نے آپ کی تعریف کی اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنادو جس کا نام بیت الحمد رکھو۔ (ترمذی عن ابی موسیٰ الاشعری)
یہ سارے انعامات صبر کرنے اور آخرت کی طرف رجوع لانے کے صلہ میں ملتے ہیں بازار سجا پڑا لیکن خریدار تہی دست و تہی دامن ہیں۔