hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6594

.

كنز العمال

6594
Kanz al-Ummal
6594- ما من مسلمين يموت لهما ثلاثة من أولادهما لم يبلغوا الحنث إلا كانوا لهما حصنا حصينا من النار، قالوا: يا رسول الله وإن كانا اثنين؟ قال: وإن كانا اثنين، قالوا وإن كان واحدا؟ قال: وإن كان واحدا، ولكن إنما ذاك عند الصدمة الأولى. "حم ع هب كر عن ابن مسعود".
٦٥٩٤۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچوں کا انتقال ہوگیا ہو جو ابھی تک سن بلوغت کو نہیں پہنچے، تو وہ ان کے لیے آگ سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ ہوں گے، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر دو ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں ، پھر لوگوں نے عرض کی : اگر ایک ہو، آپ نے فرمایا : اگرچہ ایک ہی ہو لیکن پہلے صدمہ کے وقت۔ (مسند احمد، ابویعلی بیہقی، ابن عساکر عن ابن مسعود)