hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6602

.

كنز العمال

6602
Kanz al-Ummal
6602- ما من مسلمين يتوفى لهما ثلاثة أولاد لم يبلغوا الحنث إلا أدخل الله والديهما الجنة بفضل رحمته إياهم، قالوا واثنين؟ قال: واثنين، قالوا وواحدا؟ قال: وواحدا، والذي نفسي بيده إن السقط يجر أمه إلى الجنة بسرره إذا احتسبت. "حم والحكيم طب عن معاذ".
٦٦٠٢۔۔۔ جن دو مسلمانوں کے تین ایسے بچے فوت ہوگئے ہوں جو ابھی تک سن بلوغت کو نہیں پہنچے تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی زائد رحمت کی وجہ سے ان کے والدین کو جنت میں داخل فرمائیں گے لوگوں نے عرض کی : اگر دو ہوں، آپ نے فرمایا : اگرچہ دو ہوں ، پھر لوگوں نے کہا اگر ایک ہو آپ نے فرمایا : اگرچہ ایک ہو، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، ناتمام بچہ اپنی ناف کے ذریعہ اپنی ماں کو جنت کی طرف کھینچ رہا ہوگا جب وہ ثواب کی امید رکھے۔ (مسند احمد والحکیم طبرانی عن معاذ)