6669- قال الله تعالى: إذا ابتليت عبدا من عبادي مؤمنا فحمدني وصبر على ما ابتليته، فإنه يقوم من مضجعه ذلك كيوم ولدته أمه من الخطايا، ويقول الرب للحفظة: إني أنا قيدت عبدي هذا وابتليته فأجروا له ما كنتم تجرون له قبل ذلك من الأجر وهو صحيح. "حم ع طب حل عن شداد بن أوس".
٦٦٦٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں جب اپنے کسی مومن بندے کو آزماتا ہوں پھر وہ میری تعریف کرے، جس آزمائش میں میں نے اسے مبتلا کیا اس پر صبر سے کام لے، تو وہ اپنے بستر سے ایسے پاک صاف اٹھے گا جیسا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے اور اللہ تعالیٰ حفاظت کے فرشتوں سے فرماتے ہیں : میں نے ہی اپنے اس بندے کو بیڑی میں گرفتار کیا اور اسے آزمایا ، تو اب بھی تم اس کیلئے وہ اجر لکھو جو اس کی صحت کی حالت میں تم لکھتے تھے۔ (مسند احمد، ابو یعلی، طبرانی فی الکبیر ، الحلیۃ عن شداد بن اوس)