hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6704

.

كنز العمال

6704
Kanz al-Ummal
6704- إذا مرض العبد بعث الله تعالى إليه ملكين فقال: انظروا ماذا يقول لعواده؟ فإن هو إذا دخلوا عليه حمد الله تعالى رفعوا ذلك إلى الله، وهو أعلم، فيقول لعبدي: إن أنا توفيته أن أدخله الجنة، وإن أنا شفيته أن أبدله لحما خيرا من لحمه، ودما خيرا من دمه،وأن أكفر عنه سيئآته. "قط في الغرائب وابن صخر في عوالي مالك عن أبي هريرة".
٦٧٠٤۔۔۔ بندہ جب بیمار ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دو فرشتے بھیجتے ہیں، اور فرماتے ہیں : دیکھو وہ اپنے بیمار پرسوں سے کیا کہتا ہے ، تو جب وہ فرشتے اس کے پاس جائیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کررہا ہو تو یہی بات اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ کو پہلے سے علم ہوتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے کے لیے یہ انعام ہے کہ اگر میں نے اسے موت دے دی تو اسے جنت میں داخل کروں گا، اور اگر اسے شفا دی تو اس کے خون کے بدلہ اچھا خون اور اس کے گوشت کے بدلہ اچھا لگا دوں گا، اور اس سے اس کی برائیں دور کردوں گا۔ (دار قطنی فی الغرائب وابن صخر فی عوالی مالک عن ابوہریرہ (رض))