6850- يقول البلاء كل يوم: إلى أين أتوجه؟ فيقول الله عز وجل: إلى أحبائي، وأولي طاعتي، أبلو بك أخبارهم، وأختبر صبرهم، وأمحص بك ذنوبهم، وأرفع بك درجاتهم، ويقول الرخاء كل يوم: إلى أين أتوجه؟ فيقول الله عز وجل: إلى أعدائي، وأهل معصيتي، أزيد بك طغيانهم وأضاعف بك ذنوبهم، وأعجل بك لهم، وأكثر بك على غفلتهم. "الديلمي عن أنس".
٦٨٥٠۔۔۔ مصیبت ہر روز کہتی ہے : میں کہاں کا رخ کروں ؟ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے دوستوں اور میری فرمان برداری کرنے والوں کی طرف، میں تیری وجہ سے ان کی باتیں آزماؤں گا، اور ان کے صبر کا امتحان لوں گا، ان کے گناہ مٹاؤں گا، ان کے درجات بلند کروں گا اور راحت ہر روز کہتی ہے : میں کہاں کا رخ کروں ؟ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے دشمنوں اور میری نافرمانی کرنے والوں کا، میں تیری وجہ سے ان کی سرکشی بڑھاؤں گا، ان کے گناہ زیادہ کروں گا اور انھیں (عذاب دینے میں) جلدی کروں گا اور اپنے ہاں ان کی غفلت زیادہ کروں گا۔ (الدیلمی عن انس)