hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 6942

.

كنز العمال

6942
Kanz al-Ummal
6942- الرحم شجنة كما ينبت العود في العود فمن وصلها وصله الله ومن قطعها قطعه الله، وتبعث يوم القيامة بلسان فصيح ذلق تقول: اللهم فلان وصلني، فأدخله الجنة، وتقول: إن فلانا قطعني فأدخله النار. "ابن زنجويه عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
٦٩٤٢۔۔۔ رشتہ داری ایک شاخ ہے جیسے ایک لکڑی (دوسری) لکڑی میں پیدا ہوتی ہے جس نے اسے جوڑا اسے اللہ تعالیٰ (اپنی) رحمت سے جوڑیں گے، اور جس نے اسے کاٹا اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت سے کاٹ) دیں گے اور قیامت کے روز انتہائی فصیح وبلیغ زبان دے کر اسے اٹھایا جائے گا، وہ کہے گا : اے پروردگار مجھے فلاں شخص نے جوڑا اسے جنت میں داخل فرما اور فلاں شخص نے مجھے کاٹا اسے جہنم میں داخل فرما۔ (ابن زنجویہ عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ)