7162- من كظم غيظا وهو قادر على أن ينفذه دعاه الله على رؤوس الخلائق يوم القيامة حتى يخيره في الحور العين، ومن ترك أن يلبس صالح الثياب وهو يقدر عليه تواضعا لله دعاه الله على رؤوس الخلائق حتى يخيره في حلل الله الإيمان أيتهن شاء. "حم" عن معاذ بن أنس.
٧١٦٢۔۔۔ جس نے اس وقت غصہ پیا جب وہ اسے نافذ کرنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز تمام مخلوق کے سامنے اسے بلائیں گے یہاں تک کہ اسے حورعین میں اختیار دیں گے اور جس نے باوجود قدرت کے اس لیے اچھے کپڑے نہ پہنے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے تواضع کررہا ہو تو اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کے سامنے اسے بلائیں گے اور ایمان کے جوڑوں میں جو وہ چاہے گا اختیار دیں گے۔ (مسند احمد عن معاذ بن انس)
تشریح :۔۔۔ یعنی کبھی کبھار اچھے کپڑے نہیں پہنے، جب اس کے دل میں تکبر یا لوگوں کو گھٹیا سمجھنے کا اندیشہ پیدا ہوا ہو، باقی مستقل طور پر اچھے کپڑے ترک کردینا درست نہیں۔