hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 7223

.

كنز العمال

7223
Kanz al-Ummal
7223- ثلاثة حق على الله عونهم، المجاهد في سبيل الله، والمكاتب الذي يريد الأداء، والناكح الذي يريد العفاف. "حم ت ن هـ ك" عن أبي هريرة.
٧٢٢٣۔۔۔ تین آدمی ایسے ہیں جن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کا حق ہے ، ایک اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والا ، اور غلام جو حق مکاتبت ادا کرنا چاہتا ہے، اور نکاح کا وہ خواہشمند جو پاکدامنی کا طلبگار ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، حاکم، عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ مکاتب سابقہ دور میں ایسے غلام کو کہا جاتا تھا جو اپنے آقا سے معاہدہ کرلے کہ میں اتنی رقم ادا کرنے کے بعد آزاد ہوں ایسے معاملہ کو مکاتبت کہتے ہیں۔