hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 7252

.

كنز العمال

7252
Kanz al-Ummal
7252- إن الله تعالى إذا أنزل سطواته على أهل نقمته فوافت آجال قوم صالحين فأهلكوا بهلاكهم، ثم يبعثون على نياتهم وأعمالهم. "هب" عن عائشة.
٧٢٥٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب اپنا عذاب اپنے نافرمانوں پر نازل کرتا ہے تو (بسا اوقات) وہ نیک لوگوں کی عمروں کے برابر واقع ہوجاتا ہے یوں ان کی ہلاکت کے ساتھ یہ لوگ بھی ہلاک ہوجاتے ہیں ، پھر ان کو ان کی نیتوں اور اعمال کے مطابق اٹھایا جائے گا۔ (بیہقی عن عائشہ)
تشریح :۔۔۔ یعنی جن ایام میں عذاب نازل ہونا تھا انہی دنوں ان نیک لوگوں نے مرنا تھا یوں ان کی عمروں اور عذاب کے نزول میں اتفاق ہوجاتا ہے، دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ بھی اس عذاب میں گرفتار تھے، لیکن فرق اعمال اور نیتوں کی وجہ سے بعثت اور حشر میں ظاہر ہوگا۔