hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 7266

.

كنز العمال

7266
Kanz al-Ummal
7266- لك أجر ما نويت يا يزيد، ولك ما أخذت يا معن. "حم خ" عن معن بن يزيد، قال: أخرج أبي دنانير يتصدق بها فوضعها عند رجل في المسجد، فجئت فأخذتها، فقال والله ما إياك أردت فخاصمته إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فذكره.
٧٢٦٦۔۔۔ اے یزید تمہارے لیے اس کا اجر ہے جس کی تم نے نیت کی ہے، اور اے معین تمہارے لیے وہ ہے جو تم نے لے لیا۔ (مسند احمد بخاری عن معن بن یزید)
تشریح :۔۔۔ فرماتے ہیں میرے والد نے کچھ دینار صدقہ کی نیت سے نکال کر لائے اور مسجد میں بیٹھے ایک شخص کے پاس رکھ دئیے میں نے آکر وہ دینار لے لیے، تو والد صاحب نے کہا : بخدا میں نے تمہاری نیت سے تو نہیں لائے تھے چنانچہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں یہ جھگڑا پیش کیا، تو آپ نے یہ فرمایا۔