7643- يجيء الرجل يوم القيامة من الحسنات مما يظن أنه ينجو فلا يزال رجل يجيء قد ظلمه مظلمة فيؤخذ من حسناته فيعطى المظلوم حتى لا تبقى له حسنة، ثم يجيء من يطلب ولم يبق من حسناته شيء، فيؤخذ من سيئات المظلوم فتوضع على سيئآته. "طب" عن سلمان.
٧٦٤٣۔۔۔ قیامت کے روز ایک شخص اتنے اعمال حسنہ لے کر آئے گا جنہیں وہ نجات کے لیے کافی سمجھے گا، اور پھر ایک شخص آئے گا جس پر اس نے کوئی ظلم کیا ہوگا چنانچہ اس کی نیکیاں لی جائیں گی، بالآخر اس کے پاس کوئی نیکی نہ رہے گی، اور پھر اس سے بدلہ لینے کے طلبگار باقی ہوں گے ، جبکہ اس کی نیکیاں ختم ہوچکی ہوں گی، تو مظلوم کی برائیاں لے کر ظالم کی برائیوں لے کر ظالم کی برائیوں پر رکھ دی جائیں گی۔ (طبرانی عن سلمان )
تشریح :۔۔۔ کس قدر بدنصیی اور محرومی کا مقام ہے آئے کسی امید سے اور جانا کیسے ہوا۔