hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 7702

.

كنز العمال

7702
Kanz al-Ummal
7702- سأحدثكم بأمور الناس وأخلاقهم الرجل يكون سريع الغضب سريع الفيء، فلا له، ولا عليه كفافا، والرجل يكون بعيد الغضب سريع الفيء، فذاك له، ولا عليه، والرجل يقتضي الذي له، ويقضي الذي عليه، فذاك لا له، ولا عليه، والرجل يقتضي الذي له، ولا يعطي الذي عليه، فذاك عليه، ولا له. البزار عن أبي هريرة.
٧٧٠٢۔۔۔ عنقریب میں تمہیں لوگوں کے اخلاق اور معاملات سے آگاہ کروں گا، ایک شخص جلد غصہ کرنے والا اور جلد غصہ زائل کرنے والا ہوگا جس کا اسے نہ کوئی فائدہ ہوگا اور نہ اس پر قابل کفایت کوئی چیز ہوگی، اور ایک شخص کو غصہ تو دیر سے آتا ہے لیکن جلد اترجاتا ہے تو اس کے لیے مفید ہے نقصان دہ نہیں۔
اور ایک شخص ایسی چیز کا مطالبہ کرے گا جو اس کی ہے اور اس کے ذمہ جو ہے وہ ادا کرتا ہے تو اس کا نہ اسے کوئی فائدہ ہے اور نہ نقصان ہے ، اور ایک شخص ایسا ہے کہ اپنی چیز کا مطالبہ کرتا ہے جو اس کے ذمہ ہے وہ ادا نہیں کرتا جس کا اسے نقصان ہے فائدہ نہیں۔ (البزار عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ جسے پل بھر میں غصہ آجائے اور پل بھر میں اتر جائے اس کا کیا اعتبار اسے لوگ بیوقوف خیال کرتے ہیں اور جسے غصہ دیر سے آئے لیکن جلد اتر جائے وہ عقلمند ہے۔