7778- إن لله عز وجل ثلاثة أثواب: اتزر العزة، وتسربل الرحمة، وارتدى الكبرياء، فمن تعزر بغير ما أعزه الله فذاك الذي يقال له: ذق إنك أنت العزيز الكريم، ومن رحم الناس رحمه الله، فذاك الذي تسربل بسرباله الذي ينبغي له، ومن تكبر فقد نازع الله رداءه، الذي ينبغي له، فإن الله تعالى يقول: لا ينبغي لمن نازعني أن أدخله الجنة. "ك والديلمي عن أبي هريرة".
٧٧٧٨۔۔۔ (بطور مثال) اللہ تعالیٰ کے تین کپڑے ہیں : عزت کو (بمنزلہ) ازار بنایا، رحمت کو کپڑا بنایا، اور بڑائی کو اوپر کی چادر، تو جو کوئی ایسی چیز کو اپنی ازار بنائے جس کی اللہ تعالیٰ نے اسے عزت نہیں دی تو یہ وہی شخص ہے جس کے بارے کہا جائے گا : چکھ (عذاب) تو بڑا عزت مند اور شریف تھا، اور جو لوگوں پر رحم کرے اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے گا، تو یہ ایسا شخص ہے کہ اس نے ایسا کپڑا اوڑھا جس کا اوڑھنا مناسب تھا۔
اور جس نے تکبر کیا ، اس نے اللہ تعالیٰ سے اس کی چادر کے بارے میں جھگڑا کیا، جو اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ مناسب نہیں کہ جو مجھ سے جھگڑے اور میں اسے جنت میں داخل کروں۔ (حاکم والدیلمی عن ابوہریرہ (رض))