hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8290

.

كنز العمال

8290
Kanz al-Ummal
8290- أخذك الكفار، فغطوك في الماء، فقلت كذا وكذا، فإن عادوا فقل ذلك لهم. ابن سعد عن ابن عون عن محمد، أن النبي صلى الله عليه وسلم لقي عمارا فقال فذكره.
٨٢٩٠۔۔۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) سے ملاقات کے وقت فرمایا :
کفار تمہیں گرفتار کرلیں گے اور پانی میں تمہیں ڈبوئیں گے (اور اگر) تم سے فلاں فلاں (کفریہ) بات کہہ دی ، تو تجھے چھوڑدیں گے۔ اگر دوبارہ ایسا کریں تو ایسا کہ دو ۔ (ابن سعد عن ابن عون ، عن محمد)
انسان اگر کافروں کے نرغہ میں آجائے اور جان جانے کا اندیشہ ہے تو یہ حالت اضطراری ہے اس وقت زبان سے کلمہ کفر یہ کہنا جائز ہے دل میں ایمان پختہ ہوتا تاکہ کفار بھڑک جان پر نہ کھیل جائیں۔