8355- أتاني البارحة رجلان، فاكتنفاني، فانطلقا بي، حتى أتيا على رجل في يده كلاب يدخله في رجل، فيشق شدقه، حتى يبلغ لحييه، فيعود فيأخذ فيه، فقلت من هذا؟ قال: هم الذين يسعون بالنميمة.
ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن أبي العالية مرسلا.
٨٣٥٥۔۔۔ گزشتہ رات میرے پاس دو شخص آئے اور انھوں نے مجھے دونوں کندھوں سے تھاما اور مجھے لے کر چل دیئے، چلتے چلتے وہ ایک ایسے آدمی کے پاس پہنچے جس کے ہاتھ میں ایک آنکڑہ ہے جسے وہ آدمی کے منہ میں داخل کررہا ہے جس سے اس کی دونوں باچھیں کھل جاتی ہیں، چرتے چرتے وہ آنکڑہ اس کے دونوں جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔
وہ آنکڑہ پھر لوٹتا ہے اور پھر اس کے منہ کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے، میں نے کہا یہ کون ہے ؟ تو اس شخص نے جواب دیا : یہ۔ ان لوگوں میں سے ہے جو چغلی کرتے ہیں۔ ( ابن ابی الدنیا فی ذم الغیۃ عن ابی العالیۃ، مرسلا)