hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8361

.

كنز العمال

8361
Kanz al-Ummal
8361- لا يقل أحدكم أطعم ربك، وضئ ربك، واسق ربك، ولا يقل أحدكم ربي، وليقل سيدي ومولاي، ولا يقل أحدكم، عبدي وأمتي، وليقل: فتاي وفتاتي وغلامي. "حم ق" عن أبي هريرة.
٨٣٦١۔۔۔ کوئی تم میں سے یہ نہ کہے : کہ اپنے رب کو کھانا کھلاؤ اپنے رب کو وضو کراؤ اپنے رب کو پانی پلاؤ۔ یہ حکم تو مالک کے لیے ہے اور غلام تم میں سے یوں نہ کہے میرا رب، بلکہ میرا مالک میرا آقا (اور) کوئی (آقا) تم میں سے ہوں نہ کہے : میرا بندہ بلکہ یوں کہے، میرا نوجوان خادم اور دوشیزہ خادمہ اور میرا غلام۔ ( مسند احمد، بیھقی عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ معلوم ہوا اگر وہ حقیقت میں رب اور بندے نہیں بن جاتے پھر بھی ان سے منع کیا گیا ہے تو اب کسی کو حاجت روا، مشکل کشا، دستگیر کہنا خود جناب حضور پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت ہوگا۔