hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8415

.

كنز العمال

8415
Kanz al-Ummal
8415- جعدة بن هبيرة بن أبي وهب المخزومي عن جعدة بن هبيرة قال: ذكر للنبي صلى الله عليه وسلم مولى لبني عبد المطلب يصلي ولا ينام، ويصوم ولا يفطر، فقال: أنا أصلي، وأنام، وأصوم وأفطر، ولكل عمل شرة ولكل شرة فترة، فمن كانت فترته إلى السنة فقد اهتدى، ومن تكن إلى غير ذلك فقد ضل. أبو نعيم.
٨٤١٥۔۔۔ جعدۃ بن ھبیرۃ بن ابی وھب المخزومی، جعدہ بن ھبیرہ (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے عبدالمطلب کے ایک غلام کا ذکر کیا گیا جو نماز پڑھتا تھا اور سوتا نہ تھا، اور روزہ رکھتا تھا، افطار نہیں کرتا تھا، آپ نے فرمایا : میں نماز پڑھتا ہوں ، سوتا ہوں ، روزہ رکھتا ہوں ، افطار کرتا ہوں ، ہر کام کی (ابتداء میں ) تیزی ہوتی ہے اور ہر تیزی میں سستی ہے تو جس کی سستی سنت کی طرف ہوئی تو وہ ہدایت یافتہ ہے اور جس کی سستی اس کے علاوہ کسی طرف ہو تو وہ سنت کے راستہ سے گمراہ ہوا ۔ (ابونعیم)