8426- "عثمان رضي الله عنه" عن عثمان بن عفان قال: لو أن رجلا دخل بيتا في جوف بيت فأد من هناك عملا أوشك الناس أن يتحدثوا به، وما من عامل عمل عملا إلا كساه الله رداء عمله، إن كان خيرا فخير، وإن كان شرا فشر. "ش حم" في الزهد مسدد "هب" وقال: هذا هو الصحيح موقوفا وقد رفعه بعض الضعفاء.
٨٤٢٦۔۔۔ حضرت عثمان بن عفان (رض) سے روایت ہے فرمایا : اگر کوئی شخص کسی گھر کے کونے میں داخل ہو اور وہاں کوئی عمل پوشیدہ کرے تو قریب ہے لوگ اس کے بارے گفتگو کرنے لگیں ، جو شخص جیسا کیسا بھی عمل کرے اللہ تعالیٰ اسے اس کے عمل کی چادر پہنادیں گے اگر اچھا ہوا تو اچھا، برا ہوا تو برا (چرچا ہوگا) ۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد فی الزھد مسدد، بیھقی فی الشعب، وقال : ھذا سوالصیح موقوفا وقد رفعہ بعض الضعفاء )
اس کی تشریح کتاب کے آغاز میں گزر چکی ہے۔