8446- عن قيس بن أبي حازم، قال: سمعت أبا بكر الصديق، وقرأ هذه الاية في المائدة {لا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ} لتأمرن بالمعروف ولتنهون عن المنكر، أو ليسلطن الله عليكم شراركم ثم ليدعو خياركم فلا يستجاب لهم، والله لتأمرن بالمعروف ولتنهون عن المنكر أو ليعمنكم الله منه بعقاب. أبو ذر الهروي في الجامع.
٨٤٤٦۔۔۔ قیس بن ابی حازم سے روایت ہے فرمایا : میں نے حضرت ابوبکر الصدیق (رض) کو فرماتے سنا : آپ نے یہ آیت ” جب تم ہدایت یافتہ ہو تو گمراہ شخص تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا پڑھی تم ضرور نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا ورنہ اللہ تعالیٰ تم پر تمہارے برے لوگ مسلط کردے گا، پھر تمہارے نیک لوگ دعائیں کریں گے (مگر) ان کی دعا قبول نہ ہوگی ، تمہیں ضرور نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنا پڑے گا ورنہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عمومی عذاب نازل کردے۔”(ابوذرالھروی فی الجامع)