hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8489

.

كنز العمال

8489
Kanz al-Ummal
8489- عن علي رضي الله عنه قال: إياكم ومعاداة الرجال فإنهم لا يخلون من ضربين، من عاقل يمكر بكم، أو جاهل يعجل عليكم بما ليس فيكم، واعلموا أن الكلام ذكر والجواب أنثى وحيثما اجتمع الزوجان فلا بد من النتاج ثم أنشأ يقول: سليم العرض من حذر الجوابا ... ومن دارى الرجال فقد أصابا ومن هاب الرجال تهيبوه ... ومن حقر الرجال فلن يهابا
٨٤٨٩۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں : لوگوں کے جھگڑوں سے بچو وہ دو قسموں سے خالی نہیں ، یا وہ عقلمندہوں گے جو تمہارے خلاف مکر کریں گے، یا جاہل ہوں گے ، تمہارے خلاف ایسی بات میں جلدی کریں گے جو تم میں نہیں ، یاد رکھنا کلام مذکر ہے اور جواب مونث ہے اور جہاں مذکر اور مونث جمع ہوجائیں تو وہاں اولاد کا ہونا ضروری ہے ، پھر آپ نے یہ اشعار کہنا شروع کیے :
ترجمہ :۔۔۔ جو جواب سے بچ گیا اس نے عزت بچالی ، جس نے لوگوں سے مدارت ورواداری رکھی تو صحیح راہ چلا، جو لوگوں سے ڈرا لوگ بھی اس سے کو فزدہ ہوں گے، اور جو لوگوں کو حقیر جانے گا اس سے ہرگز نہیں ڈرے گا۔ (بیھقی فی الشعب)