hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8526

.

كنز العمال

8526
Kanz al-Ummal
8526- عن حذيفة قال: كان شاب على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم يبكي عند ذكر النار، حتى حبسه ذلك في البيت، فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، فأتاه النبي صلى الله عليه وسلم، فلما نظر إليه الشاب قام فاعتنقه وخر ميتا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: جهزوا صاحبكم فإن الفرق من النار فلذ كبده، والذي نفسي بيده لقد أعاذه الله منها، من رجا شيئا طلبه، ومن خاف من شيء هرب منه. ابن أبي الدنيا والموفق بن قدامة في كتاب البكاء والرقة.
٨٥٢٦۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک نوجوان شخص تھا جو جہنم کے تذکرہ پر روپڑتا تھا، یہاں تک کہ اس حالت نے اسے گھر میں روک لیا (یعنی بیمار پڑگیا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا گیا آپ اس کے پاس تشریف لے گئے جب اس نوجوان نے آپ کو دیکھا تو (فوراً ) اٹھ کھڑا ہوا اور آپ کے گلے سے لگ کر فوت ہو کر گرپڑا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے دوست کی تجہیز وتکفین کرو ! کیونکہ جہنم کے خوف نے اس کا جگر بھاڑدیا ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اللہ تعالیٰ نے اسے اس سے پناہ دے دی ہے، جو کسی چیز کی امید کرتا ہے اسے طلب کرتا ہے اور جو جس چیز سے خوف رکھتا ہے اس سے بھاگتا ہے۔ (ابن ابی الدنیا والموفق بن قدامۃ فی کتاب البکاء والرقد)