8637- عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما من شيء يصيب المؤمن في جسده إلا كفر الله عنه به من الذنوب، فقال أبي بن كعب: اللهم إني أسألك أن لا تزال الحمى مصارعة لجسد أبي بن كعب حتى يلقاك لا تمنعه من صلاة ولا صيام ولا حج ولا عمرة ولا جهاد في سبيلك، فارتكبته الحمى مكانه، فلم تزل تفارقه حتى مات، وكان في ذلك يشهد الصلاة، ويصوم ويحج ويعتمر ويغزو. "كر".
٨٦٣٧۔۔۔ حضرت ابوسعید (رض) سے روایت ہے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مومن کے بدن میں جو تکلیف بھی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنادیتے ہیں، تو حضرت ابی بن کعب (رض) نے عرض کیا : اے اللہ میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ ابی بن کعب کے جسم پر ہمیشہ ایسا بخار رہے جو اسے بچھاڑدے ، اور جو نماز ، حج ، عمرہ اور آپ کے راستہ میں جہاد کرنے سے نہ روکے ، یہاں تک کہ وہ اسی حال میں آپ سے ملے چنانچہ انھیں وہی بخار ہوگیا، اور مرتے دم تک ان سے جدا نہیں ہوا اور وہ اسی حالت میں نماز (باجماعت) کے لیے حاضر ہوتے ، روزہ رکھتے حج، عمرہ اور جہاد کرتے۔ (ابن عساکر ، دیکھیں صفات الصحابہ)