8643- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم طرقه وجع فجعل يشتكي ويتقلب على فراشه، فقالت له عائشة: لو فعل هذا بعضنا وجدت عليه، فقال: إن المؤمنين ليشدد عليهم، وإنه ليس من مؤمن تصيبه نكبة شوكة ولا وجع إلا كفر الله عنه بها خطيئة، ورفع له بها درجة."ابن سعد "ك هب".
٨٦٤٣۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک دفعہ درد ہوا اور آپ اس کی شکایت کرنے لگے اور اپنے بستر پر پہلو پر پہلو بدلتے رہے، حضرت عائشہ نے آپ سے عرض کی : اگر یہ حرکت کوئی اور ہم میں سے کرتا تو آپ اس سے ناراض ہوتے، آپ نے فرمایا : ایمان والوں پر سختیاں کی جاتی ہیں، جس کسی مومن کو کانٹے یا درد کی تکلیف پہنچے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے گناہ کا کفارہ بنادیتے ہیں، اور اس کے ذریعہ اس کا درجہ بلند کردیتے ہیں۔ (ابن سعد، حاکم ، بیھقی فی الشعب)