hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8667

.

كنز العمال

8667
Kanz al-Ummal
8667- عن عبد الرحمن بن زيد بن الخطاب، قال: قال عمر لقاتل زيد: غيب وجهك. "خ" في تاريخه "كر".
٨٦٦٧۔۔۔ عبدالرحمن بن زید بن خطاب سے روایت ہے فرماتے ہیں حضرت عمر (رض) نے زید کے قاتل سے کہا : تو اپنا چہرہ چھپا کر رکھا کر۔ (بخاری فی تاریخہ ابن عساکر)
تشریح :۔۔۔ زید (رض) حضرت عمر کے باپ شریک بھائی ہیں، حضرت زید کی والدہ کا نام اسماء بنت وھب بن حبیب ازبنی اسد بن خزیمہ ہے اور حضرت عمر کی والدہ کا نام خیثمۃ بنت ہاشم بن مغیرہ مخزومی ہے، حضرت زید، حضرت عمر سے بڑے تھے آپ سے پہلے مسلمان ہوئے جنگ یمامہ میں ١٢ ھ کو شہید ہوئے، جس شخص نے آپ کو قتل کیا اس کا نام سلمہ بن صبیح جو ابومریم کا چچا زاد بھائی ہے، دیکھیں ” صفات صحابہ “ طبع نور محمد کراچی