8679- عن الحارث بن أقيشر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ما من مسلمين يموت لهما أربعة أفراط إلا أدخلهما الله الجنة، قالوا يا رسول الله: وثلاثة؟ قال: وثلاثة، قالوا يا رسول الله: واثنان؟ قال: واثنان، وإن الرجل من أمتي ليدخل الجنة فيشفع في أكثر من مضر، وإن الرجل من أمتي ليعظم للنار حتى يكون أحد زواياها. الحسن بن سفيان "طب" وأبو نعيم.
٨٦٧٩۔۔۔ حارث بن اقیشر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جن دو مسلمانوں (خاوند و بیوی) کے چار بچے فوت ہوگئے ہوں جو ان سے پہلے آگے پہنچ گئے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے، لوگوں نے عرض کیا : اگرچہ تین ہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ تین ہوں ، پھر لوگوں نے پوچھا : اگر دوہوں ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ دوہوں۔
میری امت کا ایک شخص جنت میں جائے گا اور مضر قبیلہ سے زائد لوگوں کی شفاعت کرے گا، اور میری امت کا ایک شخص جہنم کے لیے اتنا بڑا ہوگا کہ وہ اس کے ایک حصہ میں سما جائے گا۔ (الحسن بن سفیان ، طبرانی فی الکبیر و ابونعیم)