8692- عن ابن عمرو عن عبد الله بن أبي أوفى قال: كنا جلوسا عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: لا يجالسني اليوم قاطع رحم، فقام فتى من الحلقة فأتى خالة له، وقد كان بينهما بعض الشيء فاستغفر لها، واستغفرت له، ثم عاد إلى المجلس، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الرحمة لا تنزل على قوم فيهم قاطع رحم. "كر" وفيه سليمان بن زيد أبو إدام المحاربي كذبه ابن معين.
٨٦٩٢۔۔۔ ابن عمرو سے روایت ہے وہ عبداللہ بن ابی اوفیٰ (رض) سے روایت کرتے ہیں ، کہ ہم لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے تھے آپ نے فرمایا : آج میرے پاس قطع رحمی کرنے والا نہیں بیٹھ سکتا، اتنے میں حلقہ سے ایک نوجوان اٹھا اور اپنی خالہ کے پاس آیا، ان دونوں میں کوئی رنجش تھی، بھانجے نے خالہ کے استغفار کیا پھر وہ نوجوان مجلس میں آگیا، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس قوم پر (اللہ تعالیٰ کی) رحمت نازل نہیں ہوتی جن میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔ (ابن عساکروفیہ سلیمان بن زید ابوادام المحاربی کذبہ ابن معین)