8695- عن أبي أيوب قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله دلني على عمل أعمله، يقربني من الجنة، ويباعدني من النار، قال: اعبد الله ولا تشرك به شيئا، وتقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتصل ذا رحمك، فلما أدبر، قال: إن تمسك بما أمرته، دخل الجنة. "ت"
٨٦٩٥۔۔۔ حضرت ابوایوب (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں : کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک شخص آکر کہنے لگا : یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جسے کروں جو مجھے جنت کے قریب اور دوزخ سے دور کرے، آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، نماز قائم کرو، زکوۃ دو ، اپنے رشتہ داروں سے ناتا قائم رکھو ! جب وہ شخص چلا گیا تو آپ نے فرمایا : اگر اس نے بات کو تھام لیاجس کا میں نے اسے حکم دیا ہے تو یہ جنت میں داخل ہوگا۔ ترمذی