8757- عن عائشة قالت جاء مخرمة بن نوفل فلما سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم صوته قال: بئس أخو العشيرة، فلما دخل أدناه وبش به حتى خرج، فلما خرج قلت: يا رسول الله قلت له وهو على الباب: ما قلت فلما دخل بششت به حتى خرج؟ قال: أعهدتني فحاشا؟ إن شر الناس من يتقى شره. "كر".
٨٧٥٧۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے فرماتی ہیں : مخرمہ بن نوفل آئے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب ان کی آواز سنی تو فرمایا : کتنی بری معاشرت والا شخص ہے، جب وہ آگئے تو آپ نے انھیں اپنے قریب بٹھایا اور ان سے ہنسی کوشی سے پیش آئے جب وہ چلے گئے تو میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! جب وہ دروازہ پر تھے تو آپ نے کیا کہا اور جب وہ اندر اگئے تو آپ خوشی سے پیش آئے یہاں تک کہ وہ چلے گئے ؟ آپ نے فرمایا : کیا تم نے مجھے فحش گوپایا ؟ لوگوں میں سے براشخص وہ ہے جس کی برائی سے بچا جائے۔ (ابن عساکر)