hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8910

.

كنز العمال

8910
Kanz al-Ummal
8910- "مسند أسير بن جابر التميمي" عن قتادة عن أبي العالية عن أسير بن جابر أن ريحا هبت على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فلعنها رجل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تلعنها، فإنها مأمورة، وإنه من لعن شيئا ليس بأهله رجعت اللعنة عليه. أبو نعيم.
٨٩١٠۔۔۔ (مسند اسیرین جابرالتمیمی (رض)) قتادہ ابوالعالیہ سے روایت کرتے ہیں وہ اسیرین جابر (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک دفعہ ہوا چلی تو کسی شخص نے اس پر لعنت کی، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس پر لعنت نہ کرو کیونکہ اسے (چلنے کا) حکم دیا گیا ہے، جس نے ناحق کسی چیز پر لعنت کی تو وہ لعنت اس (لعنت کرنے والے) پر لوٹ آئے گی۔ (ابونعیم)